حیدرآباد ۔ 23جون(اعتماد نیوز) وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر اسکیمات کو عمل میں لانے کی جگہ کمیٹیوں کے قیام کے ذریعہ وقت گزاری کاالزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت
کوٹیا کمیٹی کے قیام کے ذریعہ وقت کو ٹال رہی ہے۔ اور عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو بھول رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ موسم ہے جس میں کسانوں کو حکومت کی جانب سے مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمل کے قابل وعدوں کے ذریعہ اقتدار کے حصول پر یقین رکھتے ہیں۔